Follw Us on:

ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں اور اسی لیے پی پی کو اتحادی سمجھ کر برداشت کررہے ہیں، عظمیٰ بخاری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Uzma bukhari
پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں، اس لیے پی پی کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی کافی تھی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑ گئی؟ اتحادی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنتے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منظور چوہدری اور حسن مرتضیٰ اپنے فلسفے اور دکھ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کو سنائیں، مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرہ عوام کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے اور حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ سندھ میں ابھی تک کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک سے امداد مانگنے پر مجبور کر رہی ہے۔

Uzma bukhari ii
ہم سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مریم نواز نے تمام حکومتی وسائل سیلاب متاثرین کے لیے وقف کر دیے ہیں اور وفاق یا کسی ادارے سے مدد نہیں مانگی۔ پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کی فکر کرنی چاہیے کیونکہ 2022 کے سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی رہنما چوہدری منظور احمد اور حسن مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت پر تنقید کی تھی اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں مس مینجمنٹ کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس