انڈیا کے سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے آئی سی سی ریویو میں پیش گوئی کی ہے کہ آسٹریلیا اور انڈیا وہ دو ٹیمیں ہیں جو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا اور آسٹریلیا دونوں ایسی ٹیمیں ہیں جو بڑے ایونٹ میں ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھاتی ہیں۔ تاریخی طور پر بھی دیکھا جائے تو یہ ٹیمیں فائنل میں جانے کی قابلیت رکھتی ہیں۔ اس وقت وونوں ٹیموں کے پاس عمدہ کھلاڑی ہیں جو کار آمد ثابت ہو سکتے ہیں۔
62 سالہ کرکٹر نے کہا کہ اس کے علاوہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ سیمی فائنل کھیل سکتی ہیں۔

آئی سی سی ریویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انڈیا فائنل میں جا سکتی ہیں ۔ لیکن انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ پاکستانی ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنچ بن سکتی ہے۔
یاد رہے پچھلے آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل بھی انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے انڈیا کو شکست دینے ہوئے ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔
ایونٹ کا آغاز19 فروری کو کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا، چیمپنئز ٹرافی کا میزبان پاکستان ہے، انڈین ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ سے انڈیا کے تمام میجز دبئی میں ہوں گے ۔ بقیہ میچز پاکستان کے شہروں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔