April 19, 2025 10:12 am

English / Urdu

Follw Us on:

’ کشمیرپاکستان کا حصہ، انڈیا سے 10 بار لڑنا پڑا لڑیں گے‘ آرمی چیف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

جنرل عاصم منیر نےکہا ہے کہ کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑچکے، 10 اور لڑنا پڑیں تو لڑیں گے،کشمیر کل بھی پاکستان کا حصہ تھا آج بھی ہے اور  آئندہ بھی رہےگا۔

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد میں کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ کسی غاصب فوج کو نہیں کشمیر کے عوام کو کرنا ہے،کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کشمیر بنےگا پاکستان، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہےگا، آزادی کی شمع کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے سپرد کرتی چلی آ رہی ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور  وسائل سے نوازا ہے، آج،کل یا تھوڑے عرصےتک تو مقبوضہ کشمیرمیں زیادتی کرسکتے ہو مگر ہمیشہ نہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو ان شاء اللّٰہ لڑیں گے، اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف، جنرل سید عاصم منیر نے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے، شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور بھارتی ریاستی جبر کے خلاف کشمیریوں کے عزم کو سراہا۔

ضرور پڑھیں: ’’ کشمیریوں کا خون بہانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا ‘‘ شہباز شریف کی انڈیا کو مذاکرات کی پیشکش

جنرل عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کشمیر کے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں ان شہداء کا خون رنگ لائے گا اور پاکستان ان کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کرتا رہے گا۔

اس کے علاوہ آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بڑھتی ہوئی تشدد کی کارروائیوں اور ہندوتوا انتہاپسندی کی مذمت کی، جس کے نتیجے میں کشمیری عوام کی آزادی اور حق خود ارادیت کے حق میں جدوجہد مزید مضبوط ہوئی ہے۔

کشمیر کی خاطر 3 جنگیں لڑچکے، 10 اور لڑنا پڑیں تو لڑیں گے۔ (فوٹو: گوگل)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کی جدوجہد میں ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے۔

پاکستان کے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور چوکسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کوئی بھی دشمنانہ اشتعال انگیزی کامیاب نہ ہو۔

انہوں نے مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت اور افسروں کی حوصلہ افزائی کی، جنہوں نے کشمیر کے حالات میں سخت محنت کی ہے اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: وضاحت کی جائے کہ جنرل باجوہ دور میں کشمیر پر کیا ڈیل ہوئی، حافظ نعیم الرحمان

آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ہر قیمت پر سرگرم ہیں اور دشمن کے کسی بھی حربے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

پاکستانی آرمی کے سربراہ نے کشمیر کے بزرگ رہنماؤں اور اہم شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے عالمی سطح پر حالات کتنے ہی پیچیدہ ہوں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک عالمی انسانی مسئلہ ہے، اور پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے۔

آرمی چیف کا یہ بیان کشمیریوں کے حق میں پاکستان کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر سطح پر کشمیری عوام کے حقوق کے دفاع کے لئے تیار ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس