اپریل 9, 2025 12:22 صبح

English / Urdu

Follw Us on:

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں 78 رنز سے شکست دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 331 رنز کا ہدف

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی۔ پاکستان 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور سلمان علی آغا کے علاوہ کوئی بھی بیٹر موثر کھیل پیش نہ کر سکا۔ فخر زمان 84 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ سلمان علی آغا نے 40 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد 23، بابر اعظم 10، کامران غلام 18، محمد رضوان 3 اور خوشدل شاہ 15 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے شاندار 106 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جبکہ ڈیرل مچل نے 81 رنز بنائے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے 88 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، لیکن حارث رؤف فٹنس مسائل کے باعث بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے۔

میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ کا آغاز غیر متوقع رہا اور اس کی 39 رنز پر 2 وکٹیں گر گئیں۔ ول ینگ محض 4 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ اوپنر راچن رویندرا نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ اس کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا

(گوگل / فائل فوٹو)

۔

تاہم، 134 کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کر دیا، اور حارث رؤف نے ٹام لیتھم کو صفر پر آؤٹ کیا۔ مچل اور گلین فلپس نے اسکور کو مزید بڑھایا اور ٹیم کو 254 تک پہنچایا، جہاں شاہین نے 31 رنز بنانے والے بریسویل کو آؤٹ کیا۔

بعد ازاں، گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے ساتویں وکٹ پر 26 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ گلین فلپس نے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ مچل سینٹنر نے 8 رنز بنائے۔ شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹاس کے بعد پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بابر اعظم اننگز کا آغاز کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے، اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں نیوزی لینڈ کے اوپننگ بلے باز وِل یانگ کو چلتا کیا، جب کہ دوسری شکار اسپنر ابرار احمد نے رچن رویندرا کا کیا ہے۔

سابق کپتان کین ویلیم سن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 کر لی ہے۔ (فوٹو: ایکس)

اسٹیڈیم کی حالیہ تزئین و آرائش کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی میچ ہے، جس میں شائقین کرکٹ کو جدید سہولیات اور شاندار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم میں 32 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جب کہ جدید ایل ای ڈی فلڈ لائٹس، دو بڑی ڈیجیٹل اسکرینز، بہتر ساؤنڈ سسٹم، آرام دہ نشستیں اور ہر انکلوژر سے میچ دیکھنے کے لیے بہترین نظارے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس شاندار اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ کے لیے شائقین میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کرکٹ کا جنون واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

دونوں ٹیمیں اس میچ کو جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد اس تاریخی موقع پر اسٹیڈیم میں موجود ہے، جب کہ ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی لاکھوں افراد اس میچ کو دیکھ رہے ہیں۔

لاہور میں میچ کے باعث ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور ٹریفک پولیس نے میچ کے دوران ایک جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے، جس کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں مخصوص سڑکوں کو محدود ٹریفک کے لیے کھلا رکھا گیا ہے، جب کہ پارکنگ کے لیے مختلف مقامات مختص کیے گئے ہیں۔

اس میچ کے لیے لاہور بھر میں ایک زبردست ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے،  ہوٹلوں، ریستوران اور دیگر تفریحی مقامات پر بھی کرکٹ کے شوقین افراد کی بڑی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔

شہر کے مختلف حصوں میں پاکستانی ٹیم کی حمایت میں بینرز، جھنڈے اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں، جب کہ سوشل میڈیا پر بھی میچ کی بھرپور گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

کرکٹ شائقین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس تاریخی موقع پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں، میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوں اور کھیل کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس