April 19, 2025 10:36 pm

English / Urdu

Follw Us on:

ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ٹرمپ نے اپنی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دے دیں گے۔ (فوٹو: بزنس سٹینڈرڈ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیے پر دستخط کر دیے۔

انہوں نے یہ اعلان خلیج میکسکو جاتے ہوئے جہاز میں کیے جس  کے بعد جہاز میں بھی اس کا اعلان کیا گیا۔ اس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ” یہ بہت اچھا اقدام ہے”۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کے اس اقدام سے پہلے ہی گوگل میپس پر خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کر کے خلیج امریکا کر دیا گیا تھا۔

ٹرمپ نے اپنی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دے دیں گے۔

ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے دن ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت محکمہ داخلہ کو 30 دن کے اندر وہ تمام مناسب اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی جو نام کی تبدیلی کے لیے ضروری ہوں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے محکمہ داخلہ نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے خلیج میکسیکو کا نام بدل کر “خلیج امریکا” رکھا ہے، اور الاسکا کی بلند ترین چوٹی “ڈینالی” کا نام پھر سے “ماؤنٹ میک کینلے” رکھ دیا ہے۔
گوگل میپس، جو الفابیٹ (جی او جی ایل) کے تحت ہے، ان تبدیلیوں کو اپنے نقشوں میں بھی شامل کرے گا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد یہ نام تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

امریکی محکمہ داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر کی ہدایات کے مطابق “خلیج میکسیکو” اب باضابطہ طور پر “خلیج امریکا” کہلائے گا اور شمالی امریکا کی بلند ترین چوٹی کا نام ایک بار پھر ماؤنٹ میک کینلے رکھا جائے گا۔

گلف یا خلیج سمندر کے اس حصے کو کہتے ہیں جو تین جانب سے خشکی سے گھرا ہو. (فوٹو: گوگل)

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے اس ماہ کے آغاز میں مذاق میں تجویز دی تھی کہ شمالی امریکا کا نام بدل کر “میکسیکن امریکا” رکھ دینا چاہیے۔
گوگل کے ترجمان نے خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کو بتایا کہ کمپنی اپنے نقشوں میں مقامی روایات کے مطابق ناموں کا استعمال کرتی ہے۔ اس طرح، جاپان اور جنوبی کوریا کے قریب سمندری پانی کو “بحیرہ جاپان (مشرقی بحیرہ)” کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔
2012 میں ایران نے گوگل پر دباؤ ڈالا تھا اور گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ جب گوگل نے “خلیج فارس” کا نام اپنے نقشے سے ہٹا دیا تھا اور ایران اور جزیرہ نما عرب کے درمیان سمندر کا نام نہیں دیا تھا۔ اب وہ پانی “خلیج فارس (خلیج عرب)” کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گلف یا خلیج سمندر کے اس حصے کو کہتے ہیں جو تین جانب سے خشکی سے گھرا ہو اور اس میں داخلے کا راستہ بھی ہو۔ عام طور پر خلیج میں داخلے کا راستہ تنگ ہوتا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس