سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دوبارہ افغانستان میں جنگ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔
نجی نشریاتی ادارے جیو کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگی میں شرکت کی، جہاں انھوں نے شرکاء سے خطاب کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی جرگے میں شامل ہونا باعثِ اعزاز ہے، ہم جرگوں کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
انھوں نے جرگہ میں شریک لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سال سے تسلسل کے ساتھ آپ کے جرگوں میں شریک ہو رہا ہوں۔
آج ہم امن کے لیے نکلے ہیں، کیونکہ ہمارے خطے میں امن نہیں ہے۔ ہم نے کہا ہے کہ قبائل کو اپنے فیصلے کرنے کا حق دیا جائے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ امریکا دوبارہ افغانستان میں جنگ شروع کرنے پر غور کر رہا ہے۔ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں اور ہم ریاست، آئین اور ملک کے وفادار ہیں۔