آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا کے اجتماع سے خطاب کیا، ملک بھر سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا اجتماع میں شریک تھے،عاصم منیر نے کہا کہ طلبا اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ طلبا اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں اور اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ طلبا اپنے اندر ایسی مہارتیں پیدا کریں، جو انہیں ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں، نواجون ہی پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں۔

آرمی چیف نے خاص طور پر سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرے پر خیالات کا اظہار کیا، نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے کردار کو اجاگر کیا، دہشت گردی کے خلاف قومی جدوجہد میں پاکستانی عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ثابت قدمی اور تعاون کی تعریف بھی کی۔