Follw Us on:

معیشیت کا عدل و انصاف سے براہِ راست تعلق ہے، مولانا فضل الرحمان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
وفاق اور صوبوں کو اپنی ذمہ داری بغیر دباؤ پوری کرنی چاہیے۔ (فوٹو: گوگل)

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ظاہر کرتی ہے کہ معیشیت کا عدل و انصاف سے براہِ راست تعلق ہے۔

نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، مجھے اس پر تحفظات ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح سے نہیں نبھائیں، چیف الیکشن کمشنر مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے آئندہ منصفانہ الیکشن کی امید رکھنا حماقت ہوگی،  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو چلے جانا چاہیے تاکہ نئے لوگ آئیں۔

آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے، ملاقات سے ظاہر ہوتا ہےکہ معیشت کا عدل و انصاف سے براہ راست تعلق ہے اور آئی ایم ایف کو ہمارے نظام انصاف پر تحفظات ہیں۔

امیر جے یو آئی نے کہا کہ  اپوزیشن کا آپس میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا، 26 ویں آئینی ترمیم پرتحفظات ہیں، ججز تقرری میں پہلے بھی پارلیمنٹ کا کردار تھا، اب دوبارہ لیا گیا، ہماری رائے میں آئینی بینچ کا بننا بُرا آغاز نہیں، آئینی بینچ کو چلنے دیا جائے تو بہتر نتائج ملیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن سے متعلق حکومت کی طرف سے پیش رفت نہیں ہو رہی، وفاق اور صوبوں کو اپنی ذمہ داری بغیر دباؤ پوری کرنی چاہیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس