Follw Us on:

خیبرپختونخوا حکومت صوبے بھر میں جیلوں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے پر عزم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ ( فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج، بحالی اور جیلوں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت پر عزم، محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے منشیات کے خاتمے کے لیے پلان مرتب دیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کا صوبے کے تمام جیل سپرنٹینڈنٹس کے ہمراہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات ہوئی، جس میں  خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج، بحالی اور جیلوں سے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکومت پر عزم ہے۔

خیبر پختونخوا کے تمام جیل سپرنٹینڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، محکمہ سماجی بہبود، بحالی مراکز کے منتظمین اور جیل سپرنٹینڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے مشترکہ پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یہ فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کی درخواست پر منعقد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور اور خیبر پختونخوا کے تمام سنٹرل جیل سپرٹینڈنٹس نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء کوکمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر قیادت نشے سے پاک پشاور مہم کے تینوں ادوار کے متعلق آگاہی دی گئی

نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی سے متعلق آگاہ کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری ٹو کمشنر پشاور ڈویژن ڈاکٹر شبیر احمد آکاش، اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر نور محمد کو فوکل پرسن مقرر کرکے بحالی مراکز کے منتظمین اور جیل انتظامیہ کے ساتھ صوبے کے تمام جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے لیے مشترکہ پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کئے گئے  ہیں۔

بعد ازاں تمام سنٹرل جیل سپرٹینڈنٹس کو بحالی مراکز کے دورے کروائے گئے اور زیر علاج نشے کے عادی افراد کے علاج کے متعلق آگاہی دی گئی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس