آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، خط کی تمام باتیں چالیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کسی کا خط ملا بھی تو نہیں پڑھوں گا، خط کی تمام باتیں چالیں ہیں۔ اگر کوئی خط ملا تو وزیرِاعظم کو بھجوا دوں گا۔
آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور اسے آگے بڑھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان کا آرمی چیف کو تیسرا خط، کیا لکھا؟
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انھوں نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، جو کہ انھوں نے عوام کی وجہ سے لکھا ہے۔
اب تک بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 3 خط لکھے جانے کی اطلاعات آئی ہیں، مگر عاصم منیر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ انھیں کسی قسم کا خط نہیں ملا اور وہ خط پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔