Follw Us on:

سہ فریقی سیریز کا فائنل، عاکف جاوید یا فہیم اشرف؟ کون ہو گا ٹیم میں شامل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سہ فریقی سیریز کا فائنل 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،  یہ میچ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے بڑا امتحان ہو گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2007 سے 1روزہ کرکٹ کا کوئی بھی فائنل نہیں جیتا، جب کہ پاکستان نے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل جیت کر ایونٹ اپنے نام کیا، جس کی وجہ سے کیویز کی نسبت پاکستان زیادہ پراعتماد ہے۔

مزید پڑھیں: کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ لگتا ہے فائنل میں 99 فیصد کراؤڈ ہمارے مخالف ہو گا۔

دوسری جانب پاکستان کا بولنگ لائن اپ گزشتہ دو میچز میں اپنے اختتامی اوورز میں لڑکھڑاتا دکھائی دیا ہے، آخری اوورز میں پاکستانی بولرز یکے بعد دیگرے پٹتے دکھائی دیے ہیں۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں پروٹیز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اب اگر فائنل جیتنا ہے اور چیمپیئنز ٹرافی میں اپنی دھاک بٹھانی ہے، تو پاکستان کو اس فائنل کو جیتنا ہو گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس