اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
سہ افریقی سیریز کے دروان بابر اعظم نےتیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، سابق کپتان نے یہ ریکارڈ 123 اننگز کے عوض مکمل کیا ہے۔
جبکہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ہاشم آملہ کے نام تھا اور جنوبی افریقن کے کھلاڑی نے بھی 123 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس کامیابی کے ساتھ بابر تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشیائی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ہندوستان کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
سابق کپتان اب ون ڈے میں 6 ہزار رنز بنانے والے 11ویں پاکستانی بلے باز ہیں۔
اس تاریخی مقام تک پہنچنے والے دیگر قابل ذکر پاکستانی کھلاڑیوں میں انضمام الحق، محمد یوسف، سعید انور، شاہد آفریدی، شعیب ملک، جاوید میانداد، یونس خان، سلیم ملک، محمد حفیظ، اور اعجاز احمد شامل ہیں۔
یہ کارنامہ ان کے آج کی اننگز میں 10ویں رن کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے فائنل کے دوران ہوا جب پاکستان نے کراچی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کیا