Follw Us on:

سپیئرز آف وکٹری میں کامیاب شرکت کے بعد پاکستانی ائیرفورس دستے کی وطن واپسی

زین اختر
زین اختر

سپیئرز آف وکٹری 2025ء مشقوں میں کامیاب شرکت کے بعد پاکستان ائیرفورس کا دستہ سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ائیر فورس کے دستے میں جے ایف 17 بلاک تھری لیڈ فائٹر ایئر کرافٹ، جنگی پائلٹس، تکنیکی عملہ شامل تھا۔

فائٹرز نے پاکستان سے سعودی عرب اور پھر واپسی کی نان سٹاپ پرواز کی، فضا میں ایندھن بھرنے کا مظاہرہ کیا گیا۔

فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری نے اپنی غیر معمولی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

طیاروں کی آپریشنل صلاحیت اور تکنیکی صلاحیت کی وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی۔

مشق میں امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت دیگر ممالک کی افواج نے حصہ لیا، مقصد شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا۔

سپیئرز آف وکٹری مشقوں کا مقصد حقیقت سے قریب ترین فضائی جنگ کے ماحول میں اشتراک کار کو فروغ دینا تھا۔

فضائی مشقوں میں میزبان سعودی عرب، پاکستان، بحرین، اور فرانس نے شرکت کی۔ یونان، قطر، متحدہ عرب امارات ،امریکہ اور برطانیہ نے بھی مشقوں میں حصہ لیا۔

فضائی مشقوں کے دوران فخر پاکستان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں نے دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

آپریشنل صلاحیتوں اور تکنیکی خوبیوں کے باعث جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو مشقوں کے دوران بھرپور پذیرائی ملی۔ پاکستان ایئر فورس کے ایئر اور گراؤنڈ کریو کی ایکسرسائز سپیئرز آف وکٹری میں بھرپور کامیاب شرکت اعلی اپریشنل ٹریننگ کی عکاس ہے۔

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس