کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
ویٹیکن کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کئی روز سے برونکائٹس نامی بیماری میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں جمعہ کو صبح ایک ملاقات میں بات چیت میں دشواری کا سامنارہا۔
جس کے بعد پوپ فرانسس طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں داخل ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق اگلے 3 روز کیلئے پوپ فرانسس کی طے شدہ تمام ملاقتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پوپ فرانسس کو اسپتال میں ضروری ٹیسٹ اور ٹریٹمنٹ دی جا رہی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے متعلق اپنے بیان میں پوپ فرانسس کا کہنا تھاکہ تشدد سے تشدد ہی جنم لیتا ہے، جھڑپوں کو فوری روکا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے۔