April 19, 2025 10:34 pm

English / Urdu

Follw Us on:

وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کی تیاریاں تیز

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا عمل اکتوبر کے بجائے اب جون تک مکمل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس فیصلے کے بعد نجکاری کمیشن نے تیز رفتار اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سب سے اہم امریکا کے روٹس کھولنے کا منصوبہ ہے جس کے لیے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں امریکی ماہرین کا ایک وفد مارچ یا اپریل میں پاکستان آئے گا تاکہ امریکی روٹس کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی سے قبل مکمل کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت دے دی ہے
(فائل فوٹؤ)

وزیراعظم نے اس مطالبے پر وزارت خزانہ، وزارت نجکاری اور پی آئی اے حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔

حکومت نے اس فیصلے کے ذریعے پی آئی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

تاہم نجکاری کے عمل کی تیز رفتار تکمیل اور امریکی روٹس کا کھلنا پاکستان کی معیشت کے لیے ایک نیا موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: قتل کی گھنائونی واردات، دوست ہی دوست کا قاتل نکلا

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس