Follw Us on:

سندھ، پنجاب حکومت آمنے سامنے، سخت جملوں کا تبادلہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کے ترجمان نے آج تک قوم کو اپنے وزیراعلی کی کارکردگی نہیں بتائی( فائل فوٹو)

کراچی میں ٹریفک حادثات کے واقعات پر سندھ اور پنجاب حکومت کے وزرا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے، شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیہون حادثے پر سیاست کرنے کی کوشش کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات صاحبہ کو حقائق کا پتا نہیں، جس روڈ کی بات کی جا رہی ہے، وہ نیشنل ہائی وے ہے۔

یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے جو یہ روڈ مکمل نہ کرسکی، پنجاب کی وزیر صاحبہ جب بیان دیتی ہیں تو سوچ لیں کہ جواب آئے گا۔

دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئینہ ان کو دکھایا تو بُرا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے۔

سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، مسلسل شُعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  سندھ میں جانور بندھے اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے لوگ رو رہے ہیں، اپنی حکومت کی 16 سال کی کارکردگی اور مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کرلیں۔

جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے، اگر آپ کو کبھی صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور لازمی چکر لگائیں۔

 

سیہون میں انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم ہوا(ایکس)

یاد رہے کہ سیہون میں انڈس ہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افرادکی شناخت زین علی ، خواجہ ندیم ، خواجہ علی کاظم ، عبدالغنی اورجان علی شاہ کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر مانجھند ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس