سابق وزیرِاعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، ن لیگ کا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے۔
سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ اراکینِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی سرکار کی سوغاتیں تھیں۔ سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، ن لیگ کا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے، جو وعدے کیے تھے، وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی نا اہلی اور بیڈ گورننس کا خمیازہ عوام نے بھگتا ہے، مریم اورنگزیب
سابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے ملک میں معاشی استحکام واپس آیا ہے اور پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، آئی ایم ایف نے پاکستان کی ترقی کا اعتراف کیا ہے، شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی سرکار کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ بد تہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا، معیشت و اقدار تباہ کیں اور جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔
مزید پڑھیں: ’مہنگائی 38 سے 4 فیصد پر لے آئے ہیں‘ مریم نواز کا دعویٰ
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا، قیادت اور جماعت کا شکریہ ، جنھوں نے مجھے یہ ذمہ داری دی۔