Follw Us on:

صدر ٹرمپ کی غیر ملکی امداد معطلی، ایڈز سے لاکھوں اموات کا خدشہ: اقوام متحدہ

مظہر اللہ بشیر
مظہر اللہ بشیر
بہت سے ممالک میں ڈرامائی اثرات کا باعث بن رہا ہے۔ اگر یہ امداد ختم ہو گئی تو لوگ مر جائیں گے۔
بہت سے ممالک میں ڈرامائی اثرات کا باعث بن رہا ہے۔ اگر یہ امداد ختم ہو گئی تو لوگ مر جائیں گے۔

اقوام متحدہ کے ایڈز پروگرام کی سربراہ ونی بیانیما نے خبردار کیا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی بیرونی امداد کی معطلی سے ایڈز سے متاثرہ ممالک میں لاکھوں اضافی اموات ہو سکتی ہیں۔

 

امریکہ دنیا میں سب سے بڑا سرکاری ترقیاتی امداد فراہم کرنے والا ملک ہے، جس کی زیادہ تر فنڈنگ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالتے ہی امریکی غیر ملکی امداد کو 90 دن کے لیے معطل کرنے کا حکم دیا، جس سے عالمی انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ممکنہ اثرات سے نمٹنے کے لیے کوشاں ہیں۔

 

ایڈز پروگرام کی سربراہ بیانیما  نے افریقی یونین کے اجلاس کے موقع پر عدیس ابابا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، “بہت سے ممالک میں ڈرامائی اثرات کا باعث بن رہا ہے۔ اگر یہ امداد ختم ہو گئی تو لوگ مر جائیں گے۔

اس معطلی میں صدر کے ایمرجنسی پلان برائے ایڈز ریلیف کا 90 دن کا تعطل بھی شامل ہے، بعد میں انتظامیہ نے اس پروگرام کے تحت ادویات کی فراہمی کے لیے استثنیٰ جاری کیا۔

 

یہ پروگرام 20 ملین سے زائد ایچ آئی وی مریضوں اور 270,000 صحت کارکنوں کی مدد کرتا ہے۔ یو این ایڈز کے تخمینوں کے مطابق، بیانیما نے کہا، “ہم پانچ سالوں میں اضافی اموات میں دس گنا اضافہ دیکھ سکتے ہیں، جو 6.3 ملین تک پہنچ سکتی ہیں۔

 

امریکہ نے کہا ہے کہ “زندگی بچانے والے علاج” اس معطلی سے مستثنیٰ ہوں گے، حالانکہ افریقہ میں فرنٹ لائن کارکنوں کا کہنا ہے کہ سہولیات پہلے ہی بند ہو چکی ہیں۔

 

بیانیما نے افریقی رہنماؤں سے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی امداد سے مقامی وسائل کی طرف منتقلی کریں۔ تاہم، بہت سے افریقی ممالک بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جو ان کی صحت اور تعلیم پر خرچ کرنے کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں۔

 

یو ایس ایڈ کا سالانہ بجٹ 40 بلین ڈالر سے زائد ہے، جو دنیا بھر میں، خاص طور پر غریب ممالک میں ترقی، صحت اور انسانی ہمدردی کے پروگراموں کو فنڈ کرتا ہے۔

 

مظہر اللہ بشیر ملٹی میڈیا جرنلسٹ کی حیثیت میں پاکستان میٹرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

مظہر اللہ بشیر

مظہر اللہ بشیر

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس