Follw Us on:

ٹورنٹو ائیر پورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا، 18 زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 80 افراد سوار تھے

امریکی ریاست مینیسوٹا سے کینیڈا آنے والا طیارہ ٹورنٹو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا، جس سے 18 مسافر زخمی ہوگئے۔

امریکا فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق، ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 4819 کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا جس کے بعد طیارہ اُلٹ گیا۔

زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 80 افراد سوار تھے۔

حادثے کا شکار ہونے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز کو اینڈیوور ایئر چلاتی ہے، ان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کینیڈا کا ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کرے گا۔

فائر چیف ٹوڈ ایٹکن کے مطابق ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچتے ہی آگ بھجانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ جب امدادی ادارے کا عملہ وہاں پہنچنا تو کچھ مسافر پہلے ہی طیارے سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

فائر چیف کا کہنا تھا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں تاہم انھوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت رن وے گیلا نہیں تھا اور نہ ہی تیز ہوائیں چل رہی تھیں، انھوں نے حادثے میں 18 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

ایئر ایمبولینس سروس اورنج کے مطابق حادثے میں تین افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ ان میں ایک 60 سالہ شخص ، ایک بچہ اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی عمر 40 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

بچے کو علاج کے لیے چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ خاتون کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹورانٹو کے سنی بروک ہیلتھ سائنسز سینٹر لے جایا گیا۔

ٹورنٹو ایئر پورٹ کی صدر اور سی ای او ڈیبورا فلنٹ نے کہا ہے کہ انھیں اس حادثے میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس