صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی کانفرنس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا گیا، سی پیک خطے کے ممالک کے لیے تجارت کا بڑا ذریعہ ہو گا۔
پاکستان کے لیے علاقائی رابطوں سے ابھرتے مواقع کے موضوع پر عالمی کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا، جہاں صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا کہ سی پیک خطے کے ممالک کے لیے تجارت کا بڑا ذریعہ ثابت ہو گا۔
کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ انسٹیٹیوٹ کی مشترکہ کاوشوں سے کامیاب کانفرنس ہوئی ہے۔
سینیٹر نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام شروع ہو چکا ہے، صدر آصف علی زرداری کا سی پیک میں قابلِ قدر کردار ہے۔ مزید یہ کہ علاقائی روابط میں بھی سی پیک کا کردار بہت اہم کردار ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ علاقائی روابط کے حوالے سے چین کے صدر شی چن پنگ کا ویژن قابلِ ستائش ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ بہت اہم ہے۔
عالمی کانفرنس میں وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سی پیک کا خطے کی ترقی میں اہم کردار ہے، سی پیک علاقائی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس کے شرکاء کو اختتامی سیشن میں خوش آمدید کہتا ہوں، سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں: چین کی ترقی سے دنیا کو کوئی خطرہ نہیں، صدر پاکستان آصف علی زرداری
صدر مملکت نے کانفرنس میں کہا ہے کہ بہت عرصہ پہلے گوادر کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا، دنیا میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے، سی پیک خطے کے ممالک کے لیے تجارت کا بڑا ذریعہ ثابت ہو گا۔