Follw Us on:

سیاست کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سینیئر لیگی رہنما

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، سیاست کی آڑ میں کسی کو بھی انتشار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، چند عناصر نے انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی دور میں ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا گیا۔ مزید یہ کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے۔

رانا مشہود نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت کو ختم کر کے ترقی کا پہیا روکا گیا، جب کہ نواز شریف کے دور میں دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔ حکومتی اقدامات سے معیشیت درست سمت پر گامزن ہے، اب جا کر کہیں سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان سے مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی ختم کردی‘ اسحاق ڈار کا دعویٰ

لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، جس کی وجہ سے اب پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے۔

چیئرمین یوتھ پروگران نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ نواز شریف نے ہی تو پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ ہم اقتدار کی نہیں، بلکہ کردار کی سیاست کرتے ہیں۔

رانا مشہود نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا۔ سیاست کی آڑ میں کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس