Follw Us on:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی منصورہ آمد، جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Naeem ur rehman ji

وزیر داخلہ محسن نقوی کی جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا خصوصا قبائلی ضلع کرم کے حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پورے ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے آئی پی پیز سے معاہدوں کے حوالے سے بھی امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے بارے میں بھی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین کے معاملے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی بھی موجود تھے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس