Follw Us on:

پی ٹی آئی نے دشمنوں کے ایجنڈے پر چل کر ملک کو نقصان پہنچایا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ata tarar
پی ٹی آئی نے دشمنوں کے ایجنڈے پر چل کر ملک کو نقصان پہنچایا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ  نے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز محب وطن پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جہاں رائل ملٹری بینڈ نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا۔ وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔اور کہا کہ پاکستان کی دنیا میں عزت پی ٹی آئی والوں کو پریشان کرتی ہے۔

انہوں  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس پر پی ٹی آئی کو افسوس ہوا کیونکہ انہیں پاکستان کی فوج کی عزت افزائی ہضم نہیں ہو رہی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے دشمنوں کے ایجنڈے پر چلتے ہیں اور ان کی تقریروں میں دہشت گردوں کی مکمل حمایت نظر آتی ہے۔ اور کہا کہ پی ٹی آئی نے دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل کر کے ملک کو نقصان پہنچایا اور اس کے ذمہ دار بانی پی ٹی آئی ہیں جو دہشت گردوں کو حوصلہ دیتے ہیں اور ان کو واپس لاتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شر پسند ٹولے نے ملک میں نفرت پھیلائی اور شہداء کی توہین کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت ترقیاتی عمل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو آرمی چیف کا برطانیہ میں شاندار استقبال ہضم نہیں ہو رہا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور جو ملک کو نقصان پہنچائیں گے ان کے بارے میں قوانین موجود ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کو خطوط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے اور دنیا بھر میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی گئی ہے۔

آخر میں وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صوبے میں احتجاج نہیں کرتے جہاں پر بہت سے مسائل ہیں۔

مزید پڑھیں: جسٹس سرفراز ڈوگر کو کام سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس