Follw Us on:

شادی سے واپسی پر حادثہ: خواجہ سرا سمیت آٹھ افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ (فوٹو: اے آئی)

پنجاب کے شہر قصور میں مسافر وین نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے۔

حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا۔ حادثہ مسافر وین کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں مقصود، سنی، سلیم، عمران، لبا شامل ہیں، 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کے فنکشن سے واپس آرہے تھے ، جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس