April 19, 2025 10:36 pm

English / Urdu

Follw Us on:

زخمی کینگروز نے انگلش پلیئرز کو لاہور کی دھول چٹادی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جوز انگلس نے عمدہ بلے بازی کی (فوٹو: کرک انفو)

چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں جوش انگلس کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈکو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ آسٹریلوی بلے بازوں نے روایتی حریف کو مقررہ اوور ختم ہونے سے پہلے ہی میدان سے باہر کردیا ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

43 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا،بین ڈکٹ نے شاندار 165 رنز کی اننگزکھیلی، بین ڈکٹ کی اننگز میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

جو روٹ  68 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 23 ، جوفرا آرچر  نے 21 ، لیام لیونگسٹن نے 14، جیمی اسمتھ نے 15 ، فل سالٹ نے 10 ، برائیڈن کارس نے 8 اور ہیری ببروک نے 3 رنزبنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈوارشس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم زمپا، مارنس لبوشین نے دو ، دو اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ لی۔

27 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو شارٹ اور مارنوس لبوشین نے ٹیم کو سہارا دیا اور اہم شراکت قائم کی۔

122 کے مجموعی اسکور پر مارنوس لبوشین 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد  میتھیو شارٹ بھی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد الیکس کیرے اور جوش انگلس نے قیمتی شراکت قائم کی اور ٹیم کا اسکور 282 تک پہنچادیا،  الیکس کیرے 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 جوش انگلس 86 گیندوں پر 120 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ گلین میکسویل نے 15 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

 آسٹریلیا نے ہدف 47.3 اوور میں حاصل کرلیا۔

انگلینڈکی جانب سے مارک ووڈ اور جوفرا آرچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، بریڈن کارس، عادل رشید اور لیام لیونگسٹن کی ایک ایک وکٹ لی۔

ق

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس