افغان اہل تشیع کا طالبان حکومت کی حمایت کا اعلان

Shia scholars

غزنی شہر میں قائم اسلامی ثقافتی مرکز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شیعہ علما کے اعلیٰ کمیشن، قبائلی عمائدین، اور سابق سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ اس اجلاس کے دوران شرکا نے اسلامی امارت افغانستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ کمیشن کے سربراہ […]

کراچی: تشدد کرنے والوں نے پیچھے سے گاڑی ماری، متاثرہ نوجوان نے خاموشی توڑدی 

Influential karachi man

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر مبینہ تشدد کا واقعہ منظر عام پر آیا جس کے بعد متاثرہ نوجوان سدھیر نے مکمل واقعے کی تفصیلات میڈیا کے سامنے بیان کر دی ہیں۔ واقعہ کراچی کے علاقے خیابان اتحاد میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر […]

لیاقت بلوچ سے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات: ’دیرینہ تنازعات کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں‘

Liaquat baloch

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سے برطانوی ہائی کمیشن کے سیاسی امور کے نمائندے کورمیک ڈریلین نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں برٹش ہائی کمیشن کے پولیٹیکل ایڈوائزر ثاقب ریاض بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر، فلسطین، غزہ اور عالمی سطح پر جاری انسانی بحرانوں پر تفصیلی تبادلہ خیال […]

یوکرین نے روس میں کیسے تباہی مچائی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Spider web

یوکرین نے روس کے 40 فائٹر طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، یہ حملے یکم جون کو کیے گئے اور اس آپریشن کو ’اسپائیڈر ویب کا نام دیا گیا ۔ اس کارروائی میں 117 ڈرونز استعمال کیے گئے، جنہوں نے نیوکلیئر صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ […]

وزیراعلیٰ پنجاب کا بجلی کے بلوں میں 30 سے 40 فیصد کمی کا اعلان

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پاور ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں 30 سے 40 فیصد […]

’مالی نظام میں بہتری‘، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے دی

Asian development bank

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے اس پروگرام کا مقصد نہ صرف ملکی مالی نظام میں بہتری لانا ہے بلکہ پاکستان کو درپیش مالیاتی خسارے، بڑھتے ہوئے عوامی قرض اور غیر متوازن اخراجات کے مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت 30 کروڑ ڈالر کا پالیسی پر مبنی قرض […]

لاہور: تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر 21 سالہ نوجوان جاں بحق

Traller

لاہور کے علاقے گھجومتہ میں روہی نالہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 21 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈمپر نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موقع […]

ہندوکش پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی ‘تریچ میر’ کی 75ویں سالگرہ، خیبرپختونخوا حکومت کا کوہ پیماؤں کے لیے اہم منصوبے کا اعلان

75th anniversary

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے ہندوکش پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کو سر کرنے کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک اہم منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت حکومت نہ صرف مقامی کوہ پیماؤں کو تربیت فراہم کرے گی بلکہ تمام تر اخراجات بھی خود برداشت کرے گی۔ منصوبے […]

’باغی قوتوں کی واپسی یا آزاد خیال حکومت‘، جنوبی کوریا کے انتخابات میں جیت کس کی ہوگی؟

South korea election

جنوبی کوریا میں سابق صدر یون سک یول کی برطرفی کے بعد لاکھوں افراد آج ایک نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یون ایک قدامت پسند رہنما تھے، اب مارشل لاء کے مختصر نفاذ پر بغاوت کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے ملک میں سیاسی ہلچل مچ گئی […]

ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار جیسے واقعات باعث تشویش ہیں، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

Murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار جیسے واقعات باعث تشویش ہیں، زلزلے کی وجہ سے قیدیوں کو بیرک سے نکالنا غلط تھا، ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، کچھ کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈان نیوز کے […]