اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے 69 پیسے فی کلوگرام اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 279 روپے 34 پیسے فی کلوگرام مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی۔
ستمبر 2026 میں ایل پی جی کی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلوگرام جبکہ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے تھی۔
یوں اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے 69 پیسے جب کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔








