پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ یوں یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرول 387 روپے 40 پیسے جب کہ ڈیزل 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔