تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں داخل ہوگئی اور بابر اعظم کے ساتھ سیلفیاں لینے کی کوشش کرتی رہی۔ اس دوران بابر اعظم نے ایک مداح سے موبائل فون لے کر دور پھینک دیا۔
یہ واقعہ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران پیش آیا۔
واقعے کے بعد بابر اعظم ہجوم سے مشکل سے نکل کر پویلین پہنچے، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے صورتحال کے پیش نظر گراؤنڈ میں سکیورٹی مزید سخت کردی۔







