ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے چینی کی برآمد کے لیے 28 ستمبر تک الیکٹرانک بولیاں طلب کی ہیں، جب کہ موصول ہونے والی بولیاں بھی 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

دستاویز کے مطابق چینی کی برآمد کے لیے صرف الیکٹرانک بولیاں قبول کی جائیں گی، مینوئل بولیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال ملکی طلب پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی تھی، جس پر پاکستان نے تقریباً 50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

اب حکومت نے درآمد کی گئی چینی میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے لیے باقاعدہ ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔