آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 536 روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 772 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 72 ہزار 544 روپے کا ہوگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 120 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 27 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 207 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 23 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 321 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 57.29 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے کا ہوگیا تھا۔
سونے کی قیمتوں پر عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سمیت مختلف عوامل اثر انداز ہوتے ہیں۔ پاکستان میں عالمی قیمت کے ساتھ روپے اور ڈالر کی شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔







