آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد دونوں مصنوعات کی قیمتیں بالترتیب 338 روپے اور 371 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھیں۔