عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہفتہ کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی تھی اور قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے پر آگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 39 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی 7 ہزار 59 روپے فی تولہ ہوگئی۔







