وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ہوگا۔ وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل اوگرا کی جانب سے وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کے مطابق امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 62 سینٹ کمی ہوئی، جس کے بعد ستمبر کی ترسیل کے معاہدے 81.78 ڈالر فی بیرل پر طے پائے، جب کہ برینٹ کروڈ کے اکتوبر کے معاہدے 17 سینٹ کمی کے بعد 88.35 ڈالر فی بیرل رہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دیگر اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔







