پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 409 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بھی 4 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 380 روپے 24 پیسے سے بڑھ کر 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 16 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔