صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کا ہوگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 51 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 980 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے، جہاں سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 238 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 530 روپے ہوگئی۔ ماہرین سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو عالمی مارکیٹ میں امریکی افراطِ زر اور شرحِ سود میں متوقع تبدیلیوں کے اثرات قرار دے رہے ہیں، جن کے باعث بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔