وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نظرثانی شدہ قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 19 اگست 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتیں مقرر کی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 18 اگست کو پیٹرول 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر تھی۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست 2026 سے ہوگا۔