جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے مطابق احتجاجی دھرنوں کا مقصد عوام پر عائد اضافی معاشی بوجھ ختم کرانا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر عوامی مطالبات منوانا ہے۔
احتجاجی دھرنوں میں کارکنان کے علاوہ خواتین، بچے، طلبہ، تاجر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہو رہے ہیں۔ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، حیدرآباد، سرگودھا اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی سرگرمیوں جاری ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جب کہ پارٹی کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
پیٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور کچھ دیر بعد اسلام آباد میں ہوگا
مادھو لعل حسین چانڈیو
16 ستمبر، 2026پیٹرولیم لیوی، مختلف ٹیکسز اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف جماعتِ اسلامی کے احتجاجی دھرنے 32ویں روز میں داخل ہوگئے، جب کہ صوبائی دارالحکومتوں سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک اب ملک کے 30 سے زائد شہروں اور مقامات تک پھیل چکی ہے۔ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سے متعلق حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور آج اسلام آباد میں ہوگا، دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات شام 6 بجے وفاقی سیکریٹریٹ کے پی بلاک میں ہوں گے۔






