زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 105 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث اس کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے کا امکان ہوتا ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ زلزلوں کے حوالے سے ایک سرگرم خطہ شمار ہوتا ہے۔ اس علاقے میں زیرِ زمین ارضیاتی پلیٹوں کی حرکت کے باعث وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔







