جاں بحق ہونے والے ورکر کی شناخت 35 سالہ ساجد ولد فرید کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سلیم، حنیف، نواز، منیر اور اشتیاق شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ عمارت کی پہلی منزل کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔ حادثے کے وقت فیکٹری میں 40 سے زائد ملازمین کام کر رہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ملبہ گرنے اور دھماکے کے باعث مجموعی طور پر 8 فیکٹری ورکرز متاثر ہوئے۔