وزیراعظم نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارت خزانہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، مؤثر سفارت کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
شہباز شریف کے مطابق عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے دوران پاکستان نے مؤثر کردار ادا کیا اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی قیادت میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے کوششیں کیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جی 24 کی چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ میں کردار ادا کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔







