ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔