جیونیوز کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی ہیڈ آفس کی پہلی منزل پر میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پورشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر مکمل طور پر جل گیا اور دفتر میں موجود سامان کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز نے کارروائی کی اور فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔