9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اپنی موبائل ایپس میں متعدد اپ ڈیٹس متعارف کرا رہا ہے، جن کا مقصد ہوم پیج کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اپ ڈیٹ کا آغاز ایپ کی ٹاپ بار کے ری ڈیزائن سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت سبسکرپشن ٹیب کو نیچے والی بار سے اوپر ٹاپ بار میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی کئی ماہ سے آزمائشی مرحلے میں تھی اور اب باضابطہ طور پر متعارف کرائی جا رہی ہے۔
نئے ڈیزائن میں ہوم بٹن کے برابر سبسکرپشن کا بٹن دکھائی دے گا، جس کے نیچے سرخ انڈر لائن موجود ہوگی۔ اس کے ساتھ لائیو میوزک اور موویز اینڈ ٹی وی جیسی نئی فیڈز بھی ٹاپ بار میں نظر آئیں گی۔
سب سے بڑی تبدیلی بائیں جانب سب سے پہلے موجود نیا "+" بٹن ہے۔ اس پر کلک کر کے صارفین اپنی پسند کے کسی بھی موضوع پر مبنی نئی کاسٹیوم فیڈ تیار کر سکیں گے، جس میں صرف انہی کے منتخب کردہ موضوع سے متعلق ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کو مفت استعمال کرنے والے صارفین 3 ایکٹیو کاسٹیوم فیڈز محفوظ کر سکیں گے، جبکہ یوٹیوب پریمیئم صارفین کو 8 فیڈز محفوظ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
کاسٹیوم فیڈز کو سب سے پہلے امریکا میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ توقع ہے کہ جلد ہی دیگر ممالک کے صارفین بھی اس فیچر سے استفادہ کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ یوٹیوب نے آئندہ سال سے ایک بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2027 میں یوٹیوب چینل مونیٹائز کرانا آسان نہیں رہے گا۔ صارفین کو نیا چینل مونیٹائز کروانے کے لیے 8 ہزار گھنٹے واچ آور اور 2 ہزار سبسکرائبر مکمل کرنے ہوں گے







