وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان کے مطابق کے پی آئی ٹی بورڈ کا انتخاب ڈیجیٹل شعبے میں بہترین کارکردگی اور جدت کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ یہ نامزدگی صوبے میں ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا عالمی اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا و اوشیانا کی معروف ٹیکنالوجی تنظیم ASOCIO کی جانب سے نامزدگی حکومت اور عوام دونوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، جب کہ خیبرپختونخوا ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بن رہا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے عوامی خدمات کو بہتر، سرکاری نظام کو آسان اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔