سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں بلکہ اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے، اس لیے کسی بھی حملے کی صورت میں امت مسلمہ بھرپور اور مؤثر جواب دے گی۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اور مسلم ممالک کو موجودہ نازک صورتحال میں سعودی عرب اور حرم مکہ کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا فوری اعلان کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش روزمرہ چیلنجز کے مقابلے کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ جماعت کے لاکھوں کارکن سعودی عرب پر کسی بھی حملے کے دکھ اور درد میں شریک ہیں۔

مزید پڑھیں: مکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہباز شریف

مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے امریکا اور مغربی دنیا کے ’دوغلے رویے‘ کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے۔