جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا تیسرا دور پیر کو ہونا تھا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے مطابق احسن اقبال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا ہے۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ پٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل کو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی جبکہ پٹرولیم لیوی اور آئی پی پیز کے معاملے پر دو کمیٹیاں قائم کر رکھی ہیں۔

لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت سے پٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل کو جبکہ آئی پی پیز کے معاملے پر مذاکرات بدھ کو ہوں گے۔