پمز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر کا روپ دھارے موجود مظہر منظور پر شک گزرنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس کی جعلی شناخت کا انکشاف ہوا۔

تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے سٹیتھوسکوپ اور جعلی میڈیکل آفیسر کی مہر برآمد ہوئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے ملزم کو پکڑ کر تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام اس بات کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں کہ مظہر منظور جعلی ڈاکٹر بن کر پمز ہسپتال میں کیوں موجود تھا، وہ کب سے ہسپتال آجا رہا تھا اور آیا اس دوران اس نے کسی مریض یا طبی عملے سے رابطہ بھی کیا یا نہیں۔

واقعے نے پمز ہسپتال میں سیکیورٹی اور عملے کی نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔