نوٹیفکیشن کے مطابق پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل چودھری وارث علی رضا، پروفیسر و ہیڈ آف آبز اینڈ گائنی ڈاکٹر نوشیلا امجد اور جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال ڈاکٹر مطاہر شاہ کو 120 روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
سینئر رجسٹرار آبز اینڈ گائنی ڈاکٹر نگم نواز، ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس ڈاکٹر سعدیہ ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی محمد عثمان کو بھی 120 روز کے لیے معطل کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پمز کی چارج نرس نسرین اور لیڈی سیکیورٹی اسٹاف ماریا کو ایڈمن پول بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مختلف عہدوں پر نئے افسران کو اضافی اور موجودہ چارج سونپ دیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال یا مستقل افسر کی دستیابی تک پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
ڈاکٹر الطاف حسین کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نان میڈیکل، جبکہ ڈاکٹر نزہت یاسمین کو جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ڈاکٹر شمیلہ کو پروفیسر و ہیڈ آف آبز اینڈ گائنی، ڈاکٹر رحمانہ وارس کو ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرکس چلڈرن اسپتال اور ڈاکٹر آمنہ کو سینئر رجسٹرار آبز اینڈ گائنی ایم سی ایچ کا موجودہ چارج سونپ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ حسن اشرف کو پمز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
یہ انتظامی کارروائیاں پمز میں پیش آنے والے سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہیں۔






