پولیس نے فلک جاوید کو گرفتاری کے بعد لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جہاں جج ملک عابد حسین نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے فلک جاوید کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
اس سے قبل آج ہی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس میں فلک جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی تھی۔
جج ملک عابد حسین نے کیس کی سماعت کے بعد فلک جاوید کی ضمانت منظور کی، جب کہ پراسیکیوشن نے ضمانت کی مخالفت کی تھی۔
خیال رہے کہ فلک جاوید کے خلاف تھانہ ریس کورس میں پولیس پر حملے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جب کہ وہ 9 مئی کے مقدمات میں پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔







